شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی ترجمان مسلم لیگ ن کی انڈوں کے ساتھ آمد

عمران خان مہنگائی ختم نہیں کر سکتے اس لیے عوام کو انڈے دیں گے، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک December 06, 2018
50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں لینی ہیں تو انڈوں میں تلاش کرلیں، مریم اورنگزیب فوٹو: اسکرین گریب

DUSHANBE: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب انڈوں کے کریٹ کے ساتھ جا پہنچیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان انڈوں کا کریٹ لے کر پہنچ گئیں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان مہنگائی ختم نہیں کر سکتے اس لیے عوام کو انڈے دیں گے، وہ بیروزگاری ختم نہیں کر سکے لیکن عوام کو انڈے دیں گے۔ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں لینی ہیں تو انڈوں میں تلاش کرلیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کو شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، ان کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے شہباز شریف کا میڈیکل بورڈ دو ہفتے کی تاخیر سے بنایا گیا ،وزیر اعظم کے احکامات پر شہباز شریف کے میڈیکل بورڈ میں تاخیر کی گئی۔ آج کسان پریشان ہیں لیکن عثمان بزدار گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں