امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری
مفاہمتی عمل کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان مستقبل میں کبھی بھی بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، اعلامیہ
زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مفاہمتی عمل کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان مستقبل میں کبھی بھی بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم، وزیر خارجہ، سیکرٹری خارجہ، آرمی چیف اور متعدد سفیروں سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے امریکی عزم کو دہرایا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مفاہمتی عمل کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان مستقبل میں کبھی بھی بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، 40 سالہ شورش کے خاتمے سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہوں گے۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد دورہ مکمل کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے کابل روانہ ہوگئے، یہ ان کا دوسرا دورہ پاکستان تھا۔