سیاحوں کے قتل کا تیسرا ملزم گرفتار نشان عبرت بنادیا جائیگا چیف سیکریٹری گلگت

ملزم عمرٹارگٹڈآپریشن کے دوران چلاس سے پکڑاگیا،ڈی آئی جی علی شیر،چینی انجینئرزکوتحفظ فراہم کیاجائیگا،یونس ڈاگا

نامزدملزمان گرفتاری دیکربیگناہی ثابت کریں،ملزم شفیع وقوعے کے وقت ڈیوٹی پرتھا،رضاکارانہ گرفتاری دی،سربراہ دیامرجرگہ فوٹو : اے ایف پی ، فائل

KARACHI:
ڈی آئی جی آپریشن گلگت بلتستان علی شیر نے کہاہے کہ سانحہ دیامرمیں مطلوب ملزمان کے خلاف سرجیکل آپریشن کے دوران ایک اور ملزم عمرکوگرفتارکرلیاگیا ہے۔

جوچلاس کے نواحی علاقے شاہین کوٹ کا رہائشی ہے ۔آئندہ چند روزکے اندرمزید پیش رفت کاامکان ہے۔ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پولیس اور دیگرسیکیورٹی ایجنسیاں مطلوب ملزمان کیخلاف مشتبہ ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشن میں مصروف ہیں بہت جلد تمام ملزمان گرفتار کرلیے جائیں گے ۔ دیامر جرگہ اورعوام بھی ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس اور ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرر ہے ہیں،ملزمان کی جانب سے از خود گرفتاری کے بارے میں افواہیں بے بنیاد ہیں۔




اس سے قبل اتوار کو چلاس سے محمد شفیع نامی ملزم کوگرفتار کیاگیا تھا۔ دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور اہم معلومات ملی ہے۔ مانسہرہ اورکوہستان سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی کامیابی نہیں ملی۔ دوسری طرف دیامر گرینڈ جرگے کے سربراہ قاضی عنایت اللٰہ نے کہاکہ د یامر گرینڈ جرگہ نے سانحہ دیامر میں مطلوب ملزمان کے والدین سے رضاکارانہ طور پرگرفتاری پیش کرکے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ادھرچیف سیکریٹری گلگت بلتستان یونس ڈاگا نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے چینی انجینئرز اور کارکنوں کی سیکیورٹی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا، علاوہ ازیں پیرکواپنے عہدے کاچارج لینے کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ بے گناہ غیرملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث افرادکونشان عبرت بنادیاجائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story