پاکستان میں ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیںچین

چین پاکستان کی سلامتی اورلوگوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان


APP July 02, 2013
چین پاکستان کی سلامتی اورلوگوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان فوٹو : فائل

KARACHI: چین نے پاکستان میںہونے والے حالیہ بم دھماکوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچن یونگ نے پریس بریفنگ میں پاکستان میں دہشتگردی پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ چین ہرقسم کی دہشت گردی کو مسترد اوردھماکوں کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ چین پاکستان کی سلامتی اورلوگوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا دورہ چین بہت اہمیت حامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں