حرم شریف کا توسیعی منصوبہ 3 سال میں مکمل ہو گا سعودی سفارتخانہ

منصوبے کی تکمیل سے4 لاکھ مربع میٹر کی مزید گنجائش دستیاب ہوسکے گی. سعودی سفارتخانہ

منصوبے کی تکمیل سے4 لاکھ مربع میٹر کی مزید گنجائش دستیاب ہوسکے گی. سعودی سفارتخانہ . فوٹو اے ایف پی

سعودی حکومت نے کہا ہے کہ حرم شریف کا توسیعی منصوبہ3برس میں مکمل ہو گا منصوبے کی خاطر رواں سال تمام اسلامی ممالک کے عازمین حج کا کوٹا20 فیصد جبکہ اندرون ملک50 فیصد کم کردیا ہے۔


پیر کو سعودی سفارتخانے سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ حکومت خادم الحرمین الشریفین کی کوشش رہی ہے کہ حجاج کرام کیلیے امن، سلامتی اور آرام کو یقینی بنا یاجا ئے تاکہ ہرحاجی آسانی سے فریضہ حج اداکرسکے ، بیان کے مطابق ہر سال حجاج کرام کی تعداد میں اضافے کے باعث انھیں سہولیات مہیا کرنے کیلیے مسجد الحرام میں توسیع کی ضرورت پیش آئی ہے جس کی وجہ سے رواں برس حجاج کرام کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے4 لاکھ مربع میٹر کی مزید گنجائش دستیاب ہوسکے گی جس سے مزید 22لاکھ افراد کیلیے نماز پڑھنے کی جگہ میسر آئے گی۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی بھائیوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ مسجد الحرام کے توسیع کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کو سمجھیں گے۔
Load Next Story