لندن پولیس کا الطاف حسین کے گھر پرچھاپہ بلاوجہ نہیں راناثنااللہ

بادی النظر میں الطاف حسین کا عمران فاروق کے قتل میں کوئی نہ کوئی ہاتھ ضرور ہوگا، راناثنااللہ


Numainda Express July 02, 2013
بادی النظر میں الطاف حسین کا عمران فاروق کے قتل میں کوئی نہ کوئی ہاتھ ضرور ہوگا، راناثنااللہ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر بلدیات و قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا پارٹی قیادت سے استعفیٰ محض ایک ڈرامہ تھا ۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا الطاف حسین کے گھر پرچھاپہ بلا وجہ نہیں ہوسکتا ۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بادی النظر میں الطاف حسین کا عمران فاروق کے قتل میں کوئی نہ کوئی ہاتھ ضرور ہوگا ۔ پارٹی تنازعات کے اوپر لیڈروں کا قتل ایم کیوایم کی پرانی روایت ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ بل کا حتمی مسودہ پارٹی قیادت کی منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں