جھمپیر میں 150میگاواٹ ونڈ پاور کے منصوبے پر مزید پیش قدمی موخر

ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نے پروجیکٹ لگانے والی کمپنی کو نقائص دور کرنیکی مہلت دیدی


Staff Reporter July 02, 2013
منصوبہ ابہام سے پاک کیا جائے، عوامی شنوائی میں تنقید اورنشاندہی کے بعد کمپنی کو ہدایت فوٹو: فائل

ادارہ تحفظ ماحولیات حکومت سندھ نے جھمپیر میں لگائے جانے والے 150میگاواٹ کے ہوا سے بجلی حاصل کرنے کے منصوبے(Wind Power Project) کی ماحولیاتی منظوری پر مزید پیشقدمی مذکورہ منصوبے کی انوائرنمنٹل امپیکٹ اسیسمنٹ (ای آئی اے ) رپورٹ میں موجود تیکنیکی نقائص رفع کرنے تک موخر کر دی ہے۔

منصوبہ لگانے والی کمپنی یو ای پی ونڈ پاور پرائیویٹ لمٹیڈ کو3 ہفتے تک مذکورہ نقائص دور کرنے کی مہلت دے دی گئی۔ منصوبے کی ماحولیاتی منظوری سے قبل مقامی ہوٹل میں پیر کو ہونے والی عوامی شنوائی کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی تنقید اور نشاندہی پر ای پی اے سندھ کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل وقار حسین پھلپوٹو نے منصوبہ لگانے والی کمپنی یو ای پی ونڈ سے کہا ہے کہ وہ منصوبے کی ای آئی اے رپورٹ کو موثر بناتے ہوئے اُسے ہر قسم کے ابہام سے پاک کریں۔



اس ضمن میں عوامی آراء کی روشنی میں ڈائریکٹر وقار پھلپوٹو نے ونڈ بجلی کے مذکورہ منصوبے کو لگانے والی کمپنی کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ منصوبے سے متصل رہائشی علاقے کے مکینوں سے عوامی مشاورت کے عمل کو مزید شفاف بنائیں۔ اس ضمن میں جن لوگوں سے آرا لی گئی ہیں، ان کے اعداد و شمار کی مزید وضاحت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں