پشاور دھماکے کے متوفی سپرد خاک کالعدم تحریک طالبان کیخلاف بم دھماکے کا پہلا مقدمہ درج
کمانڈرغفران،جنگریز اوراورنگزیب نامزد،خیبر پختونخوا میں خودکش اوربم حملوں کے مقدمات نامعلوم افراد کیخلاف درج کیے جاتے
پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں کاربم دھماکے کامقدمہ تحریک طالبان کے کمانڈروں کے خلاف درج کرلیاگیاہے۔
ایسا بہت کم ہوا ہے کہ پولیس نے کسی دھماکے میںعسکریت پسندوں کونامزد کیاہو۔ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیرکی مدعیت میں درج ہونیوالے مقدمے میں تحریک طالبان کے سرگرم کمانڈروں غفران، چنگریز اوراورنگزیب عرف نرے ولد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 302,324,427 اور 7اے ٹی اے سمیت 3\4ایکسپلوسیو کی دفعات شامل کی گئی ہیں،خیبر پختونخوا میں ہونیوالے اکثرخودکش اوربم حملوں کے مقدمات میں نامعلوم افرادکونامزدکیا جاتاہے ۔
مہمندایجنسی سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق بڈھ بیر بم دھماکے میں جاں بحق تحصیل صافی قنداروں کے ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سمیت 5 افرادسپرد خاک کردیے گئے'ایک ساتھ جنازے اٹھنے پررقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، تدفین میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی لیکن کسی حکومتی یا سیاسی شخصیت نے شرکت نہیں کی۔ بتا یا جاتا ہے کہ قنداروں کے 2 بھائی زرساز خان اور شیر خان نے کئی سال قبل بدامنی کی وجہ سے اپنا آبائی علاقہ چھوڑ کر پشاور بڈھ بیرمیں رہائش اختیارکرلی تھی ایک نے نسوارکادھندہ اور دوسرے نے سروس اسٹیشن کھولا تھا دونوں بھائیوں کے بچے بھی مزدوری کر تے تھے۔