فیول ایڈ جسٹمنٹبجلی ایک روپے 12پیسے فی یونٹ مہنگی
مئی کے ایڈجسٹمنٹ چارجز کا اطلاق دسمبر کے بلوں پر ہو گا،نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری
پٹرول بم کے بعدعوام پر بجلی بھی گرا دی گئی۔ نیپرا نے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 12پیسے اضافہ کر دیا۔
مئی کے ایڈجسٹمنٹ چارجزکا اطلاق دسمبر کے بلوں پر ہو گا۔ نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پچاس یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہونگے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مئی میں ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت20 روپے80 پیسے اور فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 16روپے فی یونٹ رہی۔