چین برطانیہ میں ایٹمی بجلی گھرتعمیرکریگا برطانوی اخبار

فریقین کااجلاس پچھلے ہفتے ہوا تھا،معاہدے سے متعلق بیان ابھی سامنے نہیں آیا، سنڈے میگزین.


APP July 02, 2013
فریقین کااجلاس پچھلے ہفتے ہوا تھا،معاہدے سے متعلق بیان ابھی سامنے نہیں آیا، سنڈے میگزین. فوٹو: فائل

LONDON: چین برطانیہ میں ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر شروع کر سکتا ہے۔ برطانوی اخبارسنڈے میگزین کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان گزشتہ ہفتے اس سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا تھا ۔

تاہم برطانیہ کی وزارت توانائی کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ وہ کس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر ے گی۔ اخبار کے مطابق ہوسکتا ہے کہ یہ چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اور چین کے گوانگ ڈونگ نیو کلیئر پاور گروپ ہوں۔



واضح رہے کہ جون میں روسی نائب وزیر اعظم ارکادی دوور کوویچ نے برطانیہ کے وزیر توانائی ایڈورڈ ڈیوی کیساتھ مذاکرات کے دوران روسی کمپنیوں کو برطانوی ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر میں حصہ لینے کے لیے ٹھوس تجاویز پیش نہیں کی تھیں لیکن مذاکرات کاروں نے یہ رضا مندی ظاہر کی کہ برطانوی اور روسی کمپنیاں ایٹمی بجلی گھر کے میدان میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں