دکان سے کپڑے چرائیں اور انعام بھی پائیں

برطانوی خاتون نے چوروں کو چیلنج کیا ہے کہ کپڑے چرا کر اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اور 64 ڈالر فی گھنٹہ کماسکتے ہیں


ویب ڈیسک December 07, 2018
دکان میں چوری سے تنگ خاتون مالکن نے ماہر چوروں کی مدد حاصل کرنے کے لیے اشتہار دے دیا ہے (فوٹو: فائل)

برطانیہ میں کپڑوں اور دیگر اشیا کی ایک بڑی دکان کی مالکن نے ماہر چوروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی دکان سے لباس چوری کریں، ان میں سے تین کپڑے اپنے پاس رکھیں اور اپنی کوشش کے بدلے فی گھنٹہ 8 ہزار روپے (64 ڈالر) رقم بھی کمائیں۔

اس چوری کے عوض خاتون نے شرط عائد کی ہے کہ وہ ماہر چور سے یہ سوال کریں گی کہ اس نے چیزیں کیسے چرائیں؟ تاکہ وہ اسٹور کے حفاظتی اقدامات کو بڑھا کر چوری کم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ وہ آئے دن قیمتی کپڑوں کی چوری سے بہت پریشان ہوچکی ہیں۔

خاتون نے اس ضمن میں باقاعدہ ملازمت کا اشتہار بھی دیا ہے۔ معاہدے کے مطابق کامیاب امیدواروں کو ہفتے میں کئی مرتبہ اسٹور آنا ہوگا اور واردات کے بعد چوری شدہ مال کی پوری رپورٹ دینا ہوگی۔ چور کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ آخر کس طرح انہوں نے سامان چوری کیا۔

خاتون نے بتایا کہ وہ کئی برس سے خصوصاً ہر سال کرسمس پر چوری کی واردات سے بہت نقصان اٹھا چکی ہیں۔ اب وہ ماہر چوروں کے تعاون سے اپنی کمزوریوں کو دور کرنا چاہتی ہیں۔ خاتون کے مطابق نومبر میں اسٹور دن رات کھلا رہتا ہے اور زبردست رش کی وجہ سے ہر شخص پر نظر رکھنا ناممکن ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں