فلم ’سمبا‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول

معروف گانے کے ری میک کی اس ویڈیو کو ایک دن میں 17 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے


ویب ڈیسک December 06, 2018
فلم ’سمبا‘ رواں سال 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور سارا علی خان کی فلم 'سمبا' کا پہلا گانا ' آنکھ مارے' ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے لگا۔

معروف فلم ساز کرن جوہر نے ٹوئٹر پر فلم 'سمبا' کے پہلے گانے 'آنکھ مارے' کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ پارٹی سیزن کا پارٹی گانا ہے۔

https://twitter.com/karanjohar/status/1070553895678693377

فلم کا جاری کردہ گیت 'آنکھ مارے' 1996ء میں ریلیز ہونے والے مشہور گیت کا ری میک ہے جس میں ایک بار پھر کمار سانو نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور اُن کا ساتھ نیہا کاکڑ اور میکا سنگھ نے دیا ہے۔

ویڈیو کی منفرد بات یہ ہے کہ ویڈیو میں رنویر سنگھ اور سارا علی خان کے علاوہ فلم 'گول مال' کے تمام اداکار بھی رقص کرتے دکھائی دیئے ہیں جس کی موسیقی تنشک باغچی نے ترتیب دی ہے۔


گیت 'آنکھ مارے' کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 3 منٹ اور 22 سیکنڈ کی ویڈیو کو محض ایک دن میں 17 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

یہ پڑھیں: رنویر سنگھ کی ایکشن فلم 'سمبا' کا ٹریلر جاری

کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے روہٹ شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'سمبا' میں رنویر سنگھ اور سارا علی خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم رواں سال 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں