مشیرخارجہ سرتاج عزیزکی بھارت امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں

مشیر وزیر اعظم برائے خارجہ امور نے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اعتماد سازی کے اقدامات میں تیزی دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے, سرتاج عزیز. فوٹو ایکسپریس نیوز

پاکستان کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برونائی میں پاکستانی مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم علاقائی اور عالمی امور بھی زیر بحث آئے۔


اس موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ اعتماد سازی کے اقدامات میں تیزی دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی ملاقات کا امکان ہے جبکہ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ ملاقات میں بھارتی ماہی گیروں کی رہائی پر بات چیت ہوئی۔

بعد ازاں مشیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعے پر دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں قیام امن اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔ مشیر خارجہ نے چین کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے سانحہ ناگا پربت میں چینی کوہ پیماؤں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story