کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق

2 موٹر سائیکلیوں پر سوار 4 ملزمان کی فائرنگ سے محمد شاہد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا بھائی آج صبح دم توڑ گیا


ویب ڈیسک July 02, 2013
2 موٹر سائیکلیوں پر سوار 4 ملزمان کی فائرنگ سے محمد شاہد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا بھائی آج صبح دم توڑ گیا ، پولیس فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بد امنی کے شکار شہر کراچی میں امن وامان کا قیام خواب بن گیا ، گزشتہ شب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کی فائرنگ سے محمد شاہد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا بھائی آج صبح اسپتال میں دم توڑ گیا ، پولیس کے مطابق مقتول بھائیوں کا تعلق اہلسنت والجماعت سے تھا جبکہ لیاری چاکیواڑہ بہار کالونی میں یعقوب کو موت کی نیند سلادیا گیا۔

دوسری جانب اورنگی ٹاون سیکڑ 11 میں ملزمان نے فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو زخمی کردیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں شہزاد زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ شکیل کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیرنگری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ، مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔