قومی ایئر لائن میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا

پی آئی اے کے پائلٹس اور کریو 8 ماہ سے فلائٹ ٹریول الاؤنس سے محروم۔


وقاص احمد December 07, 2018
صورتحال بہترہونے پرالاؤنسزادا کر دیں گے، ترجمان پی آئی اے کا موقف۔ فوٹو: فائل

قومی ایئر لائن پی آئی اے میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا، پائلٹس اور ایئر کریو8 ماہ سے فلائٹ ٹریول الاؤنس سے محروم ہیں جبکہ نومبرکی تنخواپ بھی نہ مل سکی۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے پائلٹس کو 6 ڈالر فی گھنٹہ جبکہ دیگر عملے کوبیرون ملک ٹریول پر 3 سے 4 ڈالرفی گھنٹہ فلائٹ الاؤنس کی مد میں دیے جاتے ہیں لیکن گزشتہ 8 ماہ کے دوران تمام ادائیگیوں کو روک دیا گیا جبکہ تنخواہوں میں تاخیرسے پی آئی اے ملازمین سخت مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مالی بحران کے باعث فلائٹ اسٹاف کو الاؤنس کی ادائیگیاں روکی گئی تھیں جن کا اجرا مالی صورتحال بہترہونے پرکردیا جائیگا جبکہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جارہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |