ساجد قریشی کے قاتل ایم کیو ایم کے دیگر کارکنوں کی ہلاکت میں بھی ملوث ہیں تحقیقاتی رپورٹ

حملے میں استعمال ہونے والی پستول سے ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن کے 3 کارکنوں کو بھی قتل کیا گیا ، فرانزک رپورٹ

ساجد قریشی اور ان کے جوان سالہ بیٹے کے قتل کی جگہ سے ملنے والے گولیوں کے خول کو فرانزک ٹیسٹ کےلئے بھجوایا گیا تھا،ڈی آئی جی غربی فوٹو: ایکسپریس

رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کےجواں سال بیٹے کے قتل کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ دونوں افراد کا قتل اس پستول سے کیا گیا جس سے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوم ایم کے دیگر 3 کارکنوں کو قتل کیا گیا۔


ڈی آئی جی کراچی غربی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے جوان سالہ بیٹے کے قتل کی جگہ سے ملنے والے گولیوں کے خول کو فرانزک ٹیسٹ کےلئے بھجوایا گیا تھا جس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قتل کے اس واقعے میں وہی پستول استمال کیا گیا جس سے اس سے قبل ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن کے 3 کارکنوں کو ہلاک کیا گیا ، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ دونوں واقعات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔

واضح رہے کہ جرائم کی تحقیقات کرنے والے ماہرین کا موقف ہے کہ ملزم عام طور پر وہی آلہ قتل استعمال کرتا ہے جس پر اس نے کافی مشق کی ہو، اس تناظر میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ساجد قریشی کے قاتل ہی ایم کیو ایم کے کم از کم 3 کارکنوں کی ہلاکت میں ملوث ہیں۔
Load Next Story