سانحہ نانگا پربت غیرملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث ایک اورملزم گرفتار

اتوار کے روز بھی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو چکی ہے۔

ملزم کو قومی جرگے نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا اور اس کا نام عبدالمالک بتایا جا رہا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

نانگا پربت کے بیس کیمپ پر غیرملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث ایک اورملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتارملزمان کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔


سانحہ نانگا پربت میں ملوث ملزم کو قومی جرگے نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جس کا نام عبدالمالک بتایا جا رہا ہے، اتوار کے روز بھی پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ 22 جون کو نانگا پربت بیس کیمپ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 10غیرملکی سیاحوں سمیت 11افراد ہلاک ہوگئے تھے ،واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی جب کہ اس حوالے سے سابق چیف سیکریٹری منیراحمد بدانی اور آئی جی گلگت بلتستان عثمان ذکریا کا کہنا تھا کہ سیاحوں کے قتل میں 15 ملزمان ملوث ہیں اور ان کی شناخت بھی ہو چکی ہےجن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور وہ دیامر اور چلاس کے پہاڑی علاقوں میں مختلف ٹولیوں میں بٹے ہوئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story