کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں دستی بم حملہ 5 افراد زخمی

گزشتہ 2 روز سے علاقے میں 2 گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک July 02, 2013
نامعلوم افراد آگرہ تاج کے علاقے الفلاح روڈ پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ فوٹو: فائل

لاہور: آگرہ تاج کالونی کے علاقے الفلاح روڈ پر دستی بم کے حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نامعلوم افراد آگرہ تاج کالونی کے علاقے الفلاح روڈ پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، بم پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز سے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی جاری ہے جب کہ 2 روز سے علاقے کی بجلی بھی بند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔