کوئٹہ کولپورمیں جعفرایکسپریس کودھماکہ سےاڑانےکی کوشش ناکام

پولیس کا کہنا ہے کہ بم کے علاوہ بارودی سرنگیں بچھائی جانے کا بھی...


ویب ڈیسک August 19, 2012
پولیس کا کہنا ہے کہ بم کے علاوہ بارودی سرنگیں بچھائی جانے کا بھی امکان ہے۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD: کول پورریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک کواڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ جعفرایکسپریس کے ڈرائیورنےدھماکہ خیزمواد دیکھ کر ٹرین روک دی۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے عرفان رانا کے مطابق راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس جب کول پور کے قریب دشت کے علاقے پہنچی تو ریلوے کے اہلکار چیکنگ میں مصروف تھے انھیں ریلوے ٹریک کے ساتھ ایک مشکوک چیز نظر آئی ، اہلکاروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور ٹرین کو چند گز کے فاصلے پر روک دیا.

پولیس کا کہنا ہے کہ بم کے علاوہ بارودی سرنگیں بچھائی جانے کا بھی امکان ہے ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچا۔

ٹریک کے اندر15 کلو وزنی یعنی 107mm کا راکٹ بم نصب تھا ۔ اگر یہ بم گذشتہ شپ کوئٹہ جانے والی ٹرین کے درمیان پھٹ جاتا تو بے تحاشا جانی نقصان کا خدشہ تھا۔

علاقے میں اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ چند روز پہلے بھی اس علاقے میں راکٹ فائر کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |