پاکستان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ

پاکستان کی جانب سے خط میں افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی، سفارتی ذرائع


ویب ڈیسک December 07, 2018
خط میں پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات کی بحالی کی تجویز بھی دی جائے گی، ذرائع فوٹو: فائل

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو بھیجے گئے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجے گئے خط کا باضابطہ طور پر جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت بھی کردی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی، اس کے علاوہ پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات کی بحالی، دو طرفہ تجارتی اور معاشی رابط بہتر بنانے پر بھی زور دیا جائے گاْ۔

چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایاتھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں خط لکھا ہے، جس میں پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تعاون مانگا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں