فہد مصطفیٰ کی ’لوڈویڈنگ‘ بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کیلئے نامزد

اداکارہ مہوش حیات نے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نامزدگی پر خوشی کااظہار کیاہے


ویب ڈیسک December 07, 2018
جے پور فلم فیسٹیول 18 سے 22 جنوری تک جاری رہے گا فوٹوفائل

پاکستانی سپر اسٹار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی فلم 'لوڈویڈنگ' کوبھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔

رواں سال عیدالضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم 'لوڈ ویڈنگ' کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔ فلم میں اداکار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کو پاکستانی شائقین کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ''لوڈ ویڈنگ'' چھا گئی

'لوڈویڈنگ' کے ہدایت کار نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ فلم کا بین الاقوامی فیسٹیول میں نامزد ہونا انتہائی خوشی کی بات ہے، امید ہے فلم ایوارڈ بھی جیتے گی۔ فلم کی پروڈیوسر فضا علی مرزا نے بھی فلم کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ہماری فلم ایوارڈ جیت چکی ہے۔

فلم کی مرکزی اداکارہ مہوش حیات نے'لوڈ ویڈنگ'کی جے پور فلم فیسٹیول میں نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔



واضح رہے کہ جے پور فلم فیسٹیول کا آغاز 2009 میں ہواتھا ہر سال اس فیسٹیول میں مختلف ممالک کی بہترین فلمیں پیش کی جاتی ہیں۔ گیارہویں فلم فیسٹیول کا آغاز 18 جنوری سے ہوگا جو 22 جنوری 2019 تک جاری رہے گا فیسٹیول میں نبیل قریشی اور فضا علی مرزا شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں