ورلڈ کپ تک خود کو فٹ نہ رکھ سکا تو کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا شاہد آفریدی

پاکستان میں لوگوں کی یادداشت کمزور ہے اور وہ پرانی اور میچ وننگ پرفارمنس بھول جاتے ہیں، شاہد آفریدی

فارم میں واپس آنے کے لئے سخت محنت کررہا ہوں لیکن باہر بیٹھ کر فارم میں واپس نہیں آسکتا، آل راؤنڈر شاہد آفریدی فوٹو: فائل

بوم بوم آفریدی نے کہا ہے کہ وہ 2015 کا ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں اور اس ایونٹ تک اگر وہ خود کو فٹ نہ رکھ سکے تو کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیں گے۔


لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ صرف ٹی 20 نہیں بلکہ ون ڈے بھی کھیلنا چاہتے ہیں جس کے لئے وہ ان دنوں نیٹ پریکٹس کر رہے ہیں تاہم وہ باہر بیٹھ کر فارم میں واپس نہیں آسکتے لہذا ضروری ہے کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کی یادداشت کمزور ہے اور وہ پرانی اور میچ وننگ پرفارمنس بھول جاتے ہیں لیکن وہ لوگوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ آج بھی بہت سے کھلاڑیوں سے بہتر ہیں۔

شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے حوالے سے کہا کہ ویسٹ انڈین وکٹیں برصغیر کی وکٹوں سے زیادہ مختلف نہیں، چیمپئنز ٹرافی میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن اگر کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف نئے ایک نئے جذبے اور محنت سے کھیلے گے تو جیت ہمارا مقدر بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد آصف اور سلمان بٹ نے جو غلطی کی انہیں اس پر بہت پہلے معافی مانگ لینی چاہئے تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story