ليون پنيٹا كی افغان اہلكاروں كے ہاتھوں اتحادی فوجيوں كی ہلاكت پرتشويش

داخلی حملوں كے خطرات كو روكنے كے ليے ايسا ف اور افغان فورسز كے مابين تعاون كو مزيد مضبوط بنانے كی ضرورت ہے۔ پنيٹا


Online August 19, 2012
داخلی حملوں كے خطرات كو روكنے كے ليے ايسا ف اور افغان فورسز كے مابين تعاون كو مزيد مضبوط بنانے كی ضرورت ہے۔ پنيٹا. فوٹو اے ایف پی

امريكی وزير دفاع ليون پنيٹا نے افغان اہلكاروں كے ہاتھوں اتحادی فوجيوں كی ہلاكت پر تشويش كا اظہار كرتے ہوئے افغان صدر حامد كرزئی سے ان واقعات كی روک تھام كے اقدامات كا مطالبہ كيا ہے.

پينٹا گون كے ترجمان جارج لٹل كے مطابق ليون پنيٹا نے حامد كرزئی كو فون كركے اپنے خدشات سے اگاہ كيا، دونوں رہنماوں نے ان واقعات پر مشتركہ تشويش كا اظہار كيا اور اتفاق كيا كہ مستقبل ميں ايسے واقعات سے بچنے كے ليے امريكی اور افغان عہدے داروں كے درميان رابطوں ميں مزيد بہتری كی ضرورت ہے۔

غير ملكی خبرايجنسی كے مطابق امريكی وزير دفاع ليون پنيٹا نے اپنے يہ تحفظات ايسے وقت ميں ظاہر كيے ہيں جب افغان سكيورٹی فورسز كی طرف سے افغانستان ميں متعين غير ملكی اتحادی افواج پر حملوں ميں غير معمولی اضافہ ہوا ہے۔

مغربی دفاعی اتحاد نيٹوكے اعداد و شمار كے مطابق رواں برس ايسے انتيس حملوں ميں انتاليس فوجی مارے جا چكے ہيں، جارج لٹل كی طرف سے جاری كيے گئے بيان ميں كہا گيا ہے كہ پنيٹا اوركرزئی نے اتفاق ظاہركيا ہے امريكا اور افغانستان اپنی رابطہ كاری ميں مزيد وسعت پيدا كريں گے، تاكہ مستقبل ميں ايسے داخلی حملوں كے خطرات كو كم كيا جا سكے۔

جب كے ليون پنيٹا نے حامد كرزئی كی حوصلہ افزائی كی ہے كہ وہ افغانستان ميں تعينات غير ملكی اتحادی افواج كے سربراہ جنرل جان ايلن كے ساتھ مل كر اس حوالے سے كام كريں، پنيٹا كے بقول ايسے داخلی حملوں كے خطرات كو روكنے كے ليے ايسا ف اور افغان فورسز كے مابين تعاون كو مزيد مضبوط بنانے كی ضرورت ہے۔

بيان ميں مزيد كہا گيا ہے كہ كاونٹر انٹيلی جنس ميں بہتری كے علاوہ سكيورٹی اہلكاروں كی بھرتی كے موجودہ نظام ميں سختی لانی چاہيے اور اس كے ساتھ ساتھ قبائلی سربراہوں كے ساتھ اعتماد سازی كی فضا ميں مزيد بہتري پيدا كرنی چاہيے۔

ليون پنيٹا نے كہا ہے كہ افغان سكيورٹی اہلكاروں كی طرف سے اپنے ساتھی غير ملكی فوجيوں پر كيے جانے والے ايسے داخلی حملے اس ليے بھی شديد تحفظات كا باعث ہيں كيونكہ اس سے كابل حكومت كے اتحادی ممالک كے تعاون پر اثر پڑ سكتا ہے۔

انہوں نے مزيد كہا كہ اس طرح نيٹو ركن ممالک پر دباو بڑھ جائے گا كہ وہ جلد ازجلد اپنے فوجی افغانستان سے واپس بلوا ليں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |