ورلڈ ہاکی لیگ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 26 سے شکست دے دی

گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے گا۔


ویب ڈیسک July 02, 2013
پاکستان کے عبدالحسیم خان نے 3، محمد زبیر نے 2 اور شفقت رسول نے ایک گول اسکور کیا۔ فوٹو: ایف آئی ایچ

ISLAMABAD: ورلڈ ہاکی لیگ میں اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 کے مقابلے 6 گول سے شکست دے کر پول بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ملائشیا کے شہر جوہربارو ميں جاری ایونٹ کے کواٹرفائنل کے مقابلوں کے لیے ٹیموں کی پوزیشن فائنل ہو گئی۔ ابتدائی دونوں میچ ڈرا کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے اور آخری گروپ میچ میں مختلف رنگ میں نظر آئی اور کھیل کے دوران کسی بھی موقع پر جنوبی افریقا کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا۔ پاکستان کے عبدالحسیم خان نے میچ میں ہیٹرک اسکور کی اور قومی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا جب کہ محمد زبیر نے2 اور شفقت رسول نے ایک گول اسکو کیا، گول کیپر عمران بٹ نے بھی چند یقینی گول روک کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جنوبی افریقا کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دینے کے بعد قومی ٹیم اپنے پول میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی جس کے بعد کوارٹرفائنل میں اس کا مقابلہ پول اے میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی جنوبی کوریا کی ٹیم سے ہوگا۔ دیگر کوارٹرفائنل مقابلوں میں انگلینڈ کا مقابلہ جاپان، اولمپک چیمپئن جرمنی کا مقابلہ میزبان ملائشیا اور ارجنٹینا کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |