ملک كی اہم شخصيات سياسی وسربراہان كون كہاں عيد منائے گا

مختلف سياسی شخصيات و وفاقی اور صوبائی وزرا كی اكثريت اپنے آبائی علاقوں ميں عيدالفطر منائے گی۔


Online August 19, 2012
مختلف سياسی شخصيات و وفاقی اور صوبائی وزرا كی اكثريت اپنے آبائی علاقوں ميں عيدالفطر منائے گی۔ فوٹو فائل

ملک كی اہم سياسی و مذہبی شخصيات سياسی پارٹيوں كے سربراہان سب اپنے طریقوں سے عید کا تہوار مناتے ہیں، مختلف سياسی شخصيات و وفاقی اور صوبائی وزرا كی اكثريت اپنے آبائی علاقوں ميں عيدالفطر منائے گی۔

صدر پاكستان آصف علی زرداری عيد كی نماز ايوان صدر آسلام اباد ميں ادا كريں گے، جبكہ عيد الفطر كے روز وہ كراچی ، گڑھی خدابخش اور نواب شاہ بھی جائيں گے۔ وزير اعظم راجہ پرويز اشرف آسلام اباد ميں عيد نماز ادا كرنے كے بعد اپنے آبائی شہر گوجر خان ميں لوگوں سے عيد مليں گے۔

سابق وزير اعظم سيد يوسف رضا گيلانی تحريک انصاف كے صدر مخدوم جاويد ہاشمی، سابق وزير خارجہ مخدوم شاہ محمود قريشی اور صوبائی وزير اوقاف حاجی احسان الدين قريشی عيد الفطر اپنے آبائی شہر ملتان ميں منائيں گے۔

جبكہ سابق وفاقی وزير مذہبی امورعلامہ حامد سعيد كاظمی عيد جيل ميں منائيں گے، مسلم ليگ ن كے قائد مياں نواز شريف سعودی عرب ميں چيف اف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرويز كيانی راولپنڈی، محسن پاكستان ڈاكٹر عبدالقدير خان ، چيف جسٹس آف پاكستان افتخار محمد چوہدری آسلام اباد، قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خانعوامی، مسلم ليگ كے رہنما شيخ رشيد احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی، مسلم ليگ فنكشنل كے رہبر پير پگاڑا پير جوگوٹھ خير پورمیں عید منائیں گے۔

وزير اعلی پنجاب مياں شہباز شريف، گورنر پنجاب لطيف كھوسہ لاہور ميں مسلم ليگ ق كے رہنماو ڈپٹی وزير اعظم چوہدری پرويز الہی، ق ليگ كے سربراہ چوہدری شجاعت حسين گجرات ميں، جبکہ جماعت اسلامی پاكستان كے امير سيد منور حسن منصورہ لاہور، جماعت الدعو كے رہنما پروفيسر حافظ محمد سعيد لاہور، سنيٹر پروفيسر ساجد مير سيالكوٹ میں عید کا تہوار منائیں گے ۔

تحريک انصاف كے قائد عمران خان اور ڈاكٹر شير افگن نيازی مياں والی ميں جمعيت علماءاسلام كے مولانا فضل الرحمن ڈيرہ اسماعيل خان ، مولانا سميع الحق اكوڑہ خٹک، سردار ذوالفقار خان كھوسہ اور دوست محمد كھوسہ ڈيرہ غازی خان ميں سابق وزير اعظم مير ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی، وزير اعلي سندھ سيد قائم علی شاہ اور گورنر سندھ عشرت العباد اہلیان كراچی کے ساتھ عید کا آغاز کریں گے۔

وفاقي وزير تجارت مخدوم امين فہيم ہالا حيدر آباد، سپيكر قومی اسمبلی مسز فہميدہ مرزا، صوبائی وزير داخلہ سندھ ڈاكٹر ذوالفقار مرزا حيدر آباد ، مسلم ليگ ن كے جنرل سيكر ٹری اقبال ظفر جھگڑا پشاور، راجہ ظفر الحق اور چوہدری نثار علی خان راولپنڈی ، تہمينہ دولتانہ وہاڑی ميں پيپلز پارٹی كے رہنما و ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذير، كالعدم سپاہ صحابہ كے مركزی جنرل سيكر ٹری ڈاكٹر خادم حسين ڈھلوں جہانياں ميں عيد الفطر منائيں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں