جیل میں شہباز شریف کا پہلا دن کوئی ملنے آیا نہ گھر سے کھانا

ناشتے میں دوسلائس اورچائے ،دوپہر کو سفید چنے اورچپاتی جبکہ رات کوچکن کاسالن دیاگیا۔


Monitoring Desk/Numainda Express December 08, 2018
ناشتے میں دوسلائس اورچائے ،دوپہر کو سفید چنے اورچپاتی جبکہ رات کوچکن کاسالن دیاگیا۔ فوٹو:فائل

کوٹ لکھپت جیل میں بند اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیلیے پہلے دن کوئی ملاقاتی آیا نہ گھر سے کھانا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف کو ناشتے میں دوسلائس اورچائے ،دوپہر کو سفید چنے اورچپاتی جبکہ رات کوچکن کاسالن دیاگیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب کے کمرے کے ساتھ چھوٹا سا صحن ہے جہاں وہ چہل قدمی کرتے ہیں۔

شہبازشریف کا دروازہ شام ساڑھے 5 بجے کھولااور7بجے شام بندکیاگیا۔ان سے ملاقات کادن جمعرات مقرر کیا گیا ہے،اسی دن گھرسے کھانے کی اجازت ملے گی۔

دریں اثنا پنجاب حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دیدی۔ بی کلاس کے تحت شہباز شریف کو جیل میں ٹی وی، اخبار اور بستر کی سہولت دیدی گئی ہے۔

اس کے علاوہ قائد حزب اختلاف کو گھر سے کھانا منگوانے کی سہولت بھی میسر ہوگی جبکہ بیرک میں کرسی اور میز رکھنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |