پاکستان کیخلاف ایک اور فیصلہ بھارت دریائے راوی پر شاہ پور کندہی ڈیم بنائے گا

انتہاپسند مودی سرکار نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دیدی


News Agencies December 08, 2018
منصوبے پر عملدرآمد سے بھارت مدھو پور ہیڈورکس سے پاکستان آنیوالے پانی کو استعمال کرسکے گا، مودی کی زیرصدارت اجلاس۔ فوٹو: فائل

بھارت نے پاکستان کو بنجر کرنے کیلیے ایک اور قدم اٹھا لیا، مودی حکومت نے دریائے روای پر شاہ پورکندہی ڈیم منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت نے دریائے روای پر شاہ پرکندہی ڈیم منصوبے پرعملدرآمد کی منظوری دیدی، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی ڈیم پراجیکٹ کے رکے ہوئے کام کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ یہ منظوری گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت یونین کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔

واضح رہے کہ دریائے راوی پرشاہ پرکندیی ڈیم منصوبے کوابتدائی طور پرنومبر2001 میں منظورکیا گیا تھا مگر اب یہ منصوبہ جون 2022 میں مکمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔