کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلیے اقدامات کا مطالبہ

حکومت جنگی بنیادوں پر فیصلے کرے، کراچی کاٹن بروکرز فورم کا اجلاس

حکومت جنگی بنیادوں پر فیصلے کرے، کراچی کاٹن بروکرز فورم کا اجلاس۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

ملک میں پیداواری سرگرمیاں محدود ہونے باعث مقامی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے سالانہ 40 تا 45 لاکھ روئی کی گانٹھیں درآمد کی جارہی ہیں۔


کراچی کاٹن بروکرز فورم کے اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت اگر کپاس کی پیداواری سرگرمیاں بڑھانے کیلیے مطلوبہ اقدامات بروئے کار لائے تو کپاس کی درآمدات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ قیام پاکستان کے وقت ملک میں روئی کی پیداوار 10 تا 20 لاکھ گانٹھوں کی ہوتی تھی جو 16-2015 میں بڑھ کر ایک کروڑ 48 لاکھ گانٹھیں ہوگئی تھی لیکن اس کے بعد کپاس کی پیداوار میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔
Load Next Story