پنجاب کے تمام اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کانوٹیفکیشن جاری

پابندی کا اطلاق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والی بھرتیوں پر نہیں ہوگا۔

پابندی کا اطلاق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والی بھرتیوں پر نہیں ہوگا۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے تمام اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔


پنجاب بھرمیں تمام اداروں میں اسکیل1تا اسکیل16کی بھرتیوں پرفوری پابندی لگا دی گئی۔ بھرتیوں کے جاری پراسس بھی فوری تاحکم ثانی روک دیے گئے ہیں لہٰذا اس پابندی کا اطلاق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والی بھرتیوں پر نہیں ہوگا، اس پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس نئی پابندی سے بے روزگاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Load Next Story