یوٹیوب پر گستاخانہ مواد کی نشاندہی کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی

4 رکنی ٹیم 80 لاکھ یو آر ایلز کا جائزہ لے گی اور وزیر مملکت انوشہ رحمان کو رپورٹ پیش کرے گی۔


ویب ڈیسک July 03, 2013
اب تک 7 ہزار یو آر ایلز کی جانچ پڑتال کے دوران 42 یو آر ایلز پر گستاخانہ فلم نظر آئی ہے، ذرائع فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے یوٹیوب پر گستاخانہ مواد کی نشاندہی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔


عامر ملک کی نگرانی میں قائم کی گئی 4 رکنی ٹیم 80 لاکھ یو آر ایلز کا جائزہ لے گی اور وزیر مملکت انوشہ رحمان کو رپورٹ پیش کرے گی جو پھر بین الوزارتی کمیٹی کو بھجوائی جائے گی جس میں وزارت آئی ٹی، وزارت داخلہ، پی ٹی اے اور حساس اداروں کے حکام شامل ہیں، کمیٹی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد یوٹیوب کو بحال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اب تک 7 ہزار یو آر ایلز کی جانچ پڑتال کے دوران 42 یو آر ایلز پر گستاخانہ فلم نظر آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |