گورنر ہاؤسز کے بعد ایوان صدر بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا
عوام قومی شناختی کارڈ دکھا کر ایوان صدر میں داخل ہوسکتے ہیں، اعلامیہ
چاروں صوبائی گورنر ہاؤسز کے بعد اب ایوان صدر کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے بر سر اقتدار آنے سے قبل ہی وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آکر گورنر ہاؤسز اور ایوان صدر کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، جولائی 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور مری میں واقع گورنر ہاؤسز کھول دیئے تھے جس کے بعد اب ایوان صدر اسلام آباد کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ایوان صدر ہفتے کے روز صبح 9 سے شام 4 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا، عوام الناس قومی شناختی کارڈ دکھا کر مخصوص حصوں کو دیکھ سکیں گے۔