ڈیڑھ لاکھ سے زائد مقدمات التوا کا شکار ہیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

15 سو سے 16 سو ججز ہزاروں کیسز سنتے ہیں، ہم بہت مشکل حالات میں کام کررہے ہیں، جسٹس انوارالحق


ویب ڈیسک December 08, 2018
15 سو سے 16 سو ججز ہزاروں کیسز سنتے ہیں، ہم بہت مشکل حالات میں کام کررہے ہیں، جسٹس انوارالحق فوٹو:فائل

PESHAWAR: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انوارالحق نے کہا ہے کہ عدالتوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز التوا کا شکار ہیں۔

چیف جسٹس انوارالحق نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں نئے ایڈمنسٹریٹو بلاک کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں شریک فاضل ججز سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ پانچ سال کی محنت کے بعد عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے میں کامیاب ہوئے، 10 منزلہ عمارت سے کام کرنے کی بہتر جگہ بنے گی، چالیس عدالتوں کا قیام ہوگا ، ان میں چیمبرز الگ اور چالیس عدالتیں علیحدہ ہوں گی۔

جسٹس انوارالحق کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز التوا کا شکار ہیں اور 15 سو سے 16 سو ججز ہزاروں کیسز سنتے ہیں، ہم بہت مشکل حالات میں کام کررہے ہیں تاہم اگر انفراسٹرکچر درست ہوجائے گا تو معاملات بھی بہتر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں