فلم انڈسٹری کی بحالی نے فنکاروں میں ایک نیا جوش پیدا کردیاجاوید شیخ

ادکار ہدایت کار جاوید شیخ ان فنکاروں میں شامل ہیں کہ جنھوں نے بہت مشکل حالات میں بھی فلمیں بنائیں

ادکار ہدایت کار جاوید شیخ ان فنکاروں میں شامل ہیں کہ جنھوں نے بہت مشکل حالات میں بھی فلمیں بنائیں فوٹو: فائل

ادکار ہدایت کار جاوید شیخ ان فنکاروں میں شامل ہیں کہ جنھوں نے بہت مشکل حالات میں بھی فلمیں بنائیں بلکہ ان کی ایک فلم''یہ دل آپ کا ہوا'' وہ فلم تھی جس نے فلم انڈسٹری کی رونقوں میں نہ صرف اضافہ کردیا بلکہ فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی مل گئی.


فلم کے بعد انھوں نے مزید فلمیں بنائیں لیکن انھیں خاطر خواہ وہ کامیابی حاصل نہ ہوسکی جس کی وہ توقع کررہے تھے لیکن انھوں نے فلم انڈسٹری کی بحالی اور اس کی بہتری کے لیے کام جاری رکھ،گزشتہ دنوں بھی انھوں نے پاکستان مین دو نئی فلمیں بنانے کا اعلان کیا تھا جس کا ابتدائی کام ہوچکا ہے۔

پاکستانی میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ بہت خوش آئند بات کہ فلم کے حوالے سے ان دنوں کراچی میں بڑے پیمانہ پر کام شروع ہوچکا ہے، اسٹوڈیو کی رونقیں بحال ہونے سے ویرانی کا خاتمہ ہوگا، کراچی اور لاہور جلد فلموں کے اہم مرکز بن جائیں گے، انھوں نے کہا جب تک ہم فلموں کے معیار پر توجہ نہیں دیں گے اس وقت تک حالات میں بہتری نہیں آئے گی۔
Load Next Story