گلوکار سائیں ظہور رمضان میں صوفیاء کرام کے کلام پرمبنی البم ریکارڈ کرینگے
س البم میں حضرت بابا بلھے شاہ، حضرت شہبازقلندر، حضرت سلطان باہو اوردیگرکے کلام شامل ہونگے۔
RAWALPINDI:
صوفی گلوکارسائیں ظہورماہ رمضان میں صوفیاء کرام کے کلام پرمبنی البم ریکارڈ کرینگے جس کوعید پر ریلیز کیاجائیگا۔
اس البم میں حضرت بابا بلھے شاہ، حضرت شہبازقلندر، حضرت سلطان باہو اوردیگرکے کلام شامل ہونگے۔ سائیں ظہورنے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ریکارڈنگ شیڈول ترتیب دیا ہے اورلاہورکے مقامی اسٹوڈیو میں پہلے میوزک ٹریک تیارکیے جائیں گے اوراس کے بعد ریکارڈنگ کی جائے گی۔
اس البم میں بزرگان دین اورصوفیاء کرام کے کلام کا انتخاب کرلیا گیا ہے اوران دنوں ان کی کمپوزیشن تیارکی جارہی ہیں۔ البم کو عیدالفطر کے موقع پرریلیز کرنے کا مقصد لوگوںکو تحفہ دینا ہے جو بزرگان دین اورصوفیاء کرام کو چاہنے والوں کو پیش کیاجائے گا۔ اس البم کو پاکستان کے علاوہ دنیا کے بیشترممالک میںبھی ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی ہے لیکن فی الحال اس کی تفصیلات نہیں بتاسکتا۔بزرگان دین اورصوفی شعراء نے ہمیشہ امن، محبت، بھائی چارے کا پیغام دیا ہے جوسب کو متاثرکرتا ہے۔