لاہورقلندرز کا محمد حفیظ کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

محمد حفیظ برینڈن میکولم کی جگہ لاہور قلندرز کی قیادت سنبھالیں گے۔


Abbas Raza December 08, 2018
محمد حفیظ برینڈن میکولم کی جگہ لاہور قلندرز کی قیادت سنبھالیں گے۔

محمد حفیظ کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کرنے کا باقاعدہ اعلان کل ہوگا۔

یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ اب نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم کی جگہ لاہور قلندرز کی قیادت سنبھالیں گے۔

گزشتہ ایونٹس میں ناکامیوں سے دوچار رہنے والی فرنچائز نے اس بار پاکستانی کرکٹر کو قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد حفیظ کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کیے جانے کا باقاعدہ اعلان کل لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔