سونے کی فی تولہ کی قیمت 600 روپے بڑھ کر 48 ہزار 400 پر آگئی
10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے اضافے کے بعد 41 ہزار 485 روپے ہوگئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت پر دباؤ ختم ہونا شروع ہو گیا ہے اور منگل کو سونا مزید 18 ڈالر اضافہ کے بعد فی اونس نرخ 1260 ڈالر پر ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھ کر 48 ہزار 400 پر آگئی۔
آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے اضافے کے بعد 41ہزار 485 روپے پرآگئی۔ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں میں بھی اضافہ دیکھا گیا اورچاندی کی 10 گرام نرخ میں 8 روپے 57 پیسے اضافے کے بعد 668 روپے 57 پیسے اور فی تولہ بھاؤ میں 10 روپے بڑھ کر 770 روپے پر آگئی۔