لوئر دیر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی

18 سال سے کم عمر اور بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دیا جائے، ڈسٹرکٹ پولیس افسر


APP December 08, 2018
18 سال سے کم عمر اور بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دیا جائے، ڈسٹرکٹ پولیس فوٹو:فائل

ٹریفک پولیس نے پیٹرول پمپ مالکان کو کم سن اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر دیر میں کم سن موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول پمپ پر جانے والوں کو بھی پیٹرول نہیں ملے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر لوئر دیر عارف شہباز وزیر نے ضلع کے تمام پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 18 سال سے کم عمر اور بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دیا جائے، اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں