وزیراعظم نے وزیر اطلاعات بننے کا کہا ہے شیخ رشید

مجھے شیخ رشید کے لیے وزارت چھوڑنے اور بطور ایم این اے کام کرنے پر خوشی ہوگی، فواد چوہدری


ویب ڈیسک December 08, 2018
مجھے شیخ رشید کے لیے وزارت چھوڑنے اور بطور ایم این اے کام کرنے پر خوشی ہوگی، فواد چوہدری (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزارت اطلاعات میں آنے کے لیے کہا ہے جب کہ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے لیے وزارت چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کی ساتھ بیٹھے شخص کے ساتھ ہونے والی سرگوشی منظر عام پر آگئی، پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل شیخ رشید نے ساتھ بیٹھے شخص کو بتایا کہ ان کی کل 4 بار وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اور وزیراعظم نے وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے۔

شیخ رشید نے فواد چوہدری کا نام لیے بغیر کہا کہ 'وہ' 8 دن سے لندن میں پکنک منارہے ہیں، وہ واپس آجائیں تو معاملہ دیکھتے ہیں۔



وزیر ریلوے کی باتوں پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ شیخ رشید کے لیے بخوشی اپنی پوزیشن چھوڑنے کو تیار ہوں، مجھے شیخ رشید کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے اور بطور ایم این اے کام کرنے میں خوشی ہوگی تاہم جب تک میں وزیر ہوں، اشتہارات کی لابی سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ذمہ داری کے لیے کسی شخص کا انتخاب وزیراعظم کرتے ہیں، عمران خان ہی یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کون کس عہدے کے لیے موزوں ترین ہے۔

میڈیا پر وزیر اطلاعات کی تبدیلی پر سوالات اٹھے تو شیخ رشید نے سرگوشی میں ہونے والی گفتگو پر وضاحت پیش کی، شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری کی جگہ لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، فواد چوہدری کے بارے میں مجھ سے منسوب باتیں بے بنیاد ہیں اور ان کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں