کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی تقریب میں دھماکا 6 افراد زخمی
تقریب میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی اور خواجہ اظہار سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے
گلستان جوہر میں ایم کیو ایم پاکستان کی محفل میلاد کی تقریب میں دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر پرفیوم چوک پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا کریکر کا تھا جس کے ٹکڑے ملے ہیں، دھماکا ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے منعقدہ محفل میلاد کی تقریب میں ہوا، تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، رہنما خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
زخمی ہونے والوں میں خالد مقبول صدیقی کے کوآرڈی نیٹر سمیت دیگر شامل ہیں۔ تقریب میں مردوں سمیت خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ محفل میلاد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دھماکے کے نتیجے میں ایم کیو ایم پاکستان کے کئی کارکنان شدید زخمی ہوگئے، دھماکے میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فی الفور گرفتارکیا جائے اور دھماکے میں ملوث عناصر اور ان کے مذموم مقاصد قوم کے سامنے لائے جائیں۔