کراچی میں امن کیلیے بلاتفریق کارروائی کرنی ہوگیآفاق احمد

کون لوگ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں انھیں سب جانتے ہیں سب ان سے واقف ہیں, چیئرمین آفاق احمد.


Staff Reporter July 03, 2013
کون لوگ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں انھیں سب جانتے ہیں سب ان سے واقف ہیں, چیئرمین آفاق احمد.فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس

مہا جر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بلاتفریق کارروائی کرنی ہوگی ۔

آفاق احمد نے کہا کہ جن ملزمان کو عدالتیں سزا دے چکی ہیں ان پر فوری طور پر عملدرآمد کرایا جائے ،وفاقی حکومت صدر آصف علی زرداری کیخلاف کیس کھول سکتی ہے تو الطاف حسین کیخلاف بھی مقدمہ بنائے،کراچی میں قتل و غارت گری کی وارداتوں کے حوالے سے وفاقی حکومت برطانوی حکومت سے رابطہ کرکے الطاف حسین کے خلاف نیا مقدمہ درج کرائے۔

عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے برطانوی حکومت کو خط ارسال کردیا ہے ،وہ منگل کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ،اس موقع پر مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری ،جوائنٹ سیکریٹری کاشف مغل اور دیگر بھی موجود تھے ،انھوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کا ذمے دار کون ہے، کون لوگ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں انھیں سب جانتے ہیں سب ان سے واقف ہیں تاہم کراچی کے شہریوں کے خون سے رنگی مفاہمت کے تحت اقتدار کے مزے لوٹے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔