ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کی جائے حق پرست ارکان اسمبلی
اقدام شہریوں کے ساتھ ناانصافی اور انھیں مسائل کے بوجھ تلے دبانے کی سازش ہے.
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے باعث شہریوں کو لاحق مشکلات اور پریشانیوں پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی فوری ختم کی جائے۔
اپنے مشترکہ بیان میں انھوں نے کہاکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے سبب طالب علموں اور محنت کشوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں لیکن یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ایک جانب حکومت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا کر بھول جاتی ہے اور دوسری طرف شہر میں جاری قتل و غارت گری کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی کوئی موثر کارروائی نہیں کی جارہی ہے، امن و امان کی صورتحال کو جواز بنا کر شہریوں کو ہر دفعہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی سہولت سے محروم کردیا جاتا ہے۔
یہ اقدام شہریوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے اور انھیں مسائل کے بوجھ تلے دبانے کی گھناؤنی سازش ہے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی شہریوں کے وسیع تر مفاد میں فی الفور ہٹائی جائے اور امن و امان کی سنگین صورتحال اور قتل و غارت گری کو جواز بنا کر ہر مرتبہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرکے شہریوں کو پریشانیوں اور مشکلات میں مبتلا کرنے کی مشق ختم کی جائے۔