قومی گالف چیمپئن ہونے کے باجود روزگار کیلیے دھکے کھا رہا ہوں شبیر اقبال

پاکستان میں کرکٹ کے سواکسی بھی کھیل یا کھلاڑی کا کوئی مستقبل نہیں ہے، گالف پلیئر


Zulfiqar Baig December 09, 2018
امریکی گالف اسٹار ٹائیگر ووڈ کو کروڑوں روپے کی اسپانسر شپ حاصل ہے، شبیر اقبال۔ فوٹو: فائل

پاکستان نمبر ون گالف پلیئر شبیر اقبال نے کہا ہے کہ قومی چیمپئن ہونے کے باجود روزگارکے لیے دھکے کھا رہا ہوں۔

اسلام آباد گالف کلب میں ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے گالف پلیئر شبیر اقبال نے کہاکہ مجھے100 سے زائدگالف کے مقابلوں اور 15بارقومی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے لیکن کوئی سرکاری یا نجی ادارہ مجھے ملازمت تیار نہیں ہے،گالف ایونٹس میں ملنے والی انعامی رقم سے گھر کا نظام چلاتا ہوں،میری مفلسی اور غربت اچھا کھیلنے پرمجبورکرتی ہے۔

شبیر اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود بھی اسپورٹسمین ہیں، انھیں چاہیے کہ گالف کے کھلاڑیوں کیلیے مراعات کا اعلان کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں