ویرات کوہلی آسٹریلیا میں تیز رفتار 1 ہزار رنز بنانے والے بھارتی بیٹسمین
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایڈیلیڈ جاری ٹیسٹ کی دوسری اننگز سے قبل تک 8 ٹیسٹ میں 992 رنز اسکور کیے تھے۔
ویرات کوہلی آسٹریلوی سرزمین پر تیزرفتاری سے ایک ہزار ٹیسٹ رنز اسکور کرنے والے بھارتی کھلاڑی بن گئے۔
کینگرو کے دیس میں اپنی 18 اننگز میں ویرات کوہلی نے ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ لکشمن کے پاس تھا جنھوں نے آسٹریلیا میں 1000 رنز 19 اننگز میں اسکور کیے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کے بھی عظیم بیٹسمین ڈان بریڈمین نے اپنے ملک میں یہ سنگ میل 10 ویں ٹیسٹ اور 19 ویں اننگز میں عبور کیا تھا۔ ٹنڈولکر 22 اننگز میں اس مقام پر پہنچے۔ ڈریوڈ اور سہواگ آسٹریلیا میں ایک ہزار رنز اسکور کرنے والے دیگر بھارتی بیٹسمین ہیں۔