پی سی بی نے سمیع الحسن برنی کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کر دیا

51 سالہ سمیع الحسن پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا16 سالہ جبکہ کمیونیکیشن و میڈیا آپریشنز کا 14 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔

51 سالہ سمیع الحسن پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا16 سالہ جبکہ کمیونیکیشن و میڈیا آپریشنز کا 14 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ فوٹو: فائل

پی سی بی نے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے عہدے پر سمیع الحسن برنی کا تقرر کردیا تاہم وہ آئندہ سال کے آغاز پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

51 سالہ سمیع الحسن پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا16 سالہ جبکہ کمیونیکیشن و میڈیا آپریشنز کا 14 سالہ تجربہ رکھتے ہیں، وہ پی سی بی میں بطور جنرل منیجر میڈیا بھی کام کرچکے ہیں، آئی سی سی کے ساتھ وابستگی کے دوران انھوں نے3ورلڈ کپس میں بھی فرائض انجام دیے۔


چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ہم سمیع برنی کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس شعبے میں نمایاں بہتری لانے کی امید کرتے ہیں۔

سمیع برنی نے کہاکہ 12سال دبئی میں آئی سی سی کیلیے کام کے دوران بہت اچھا وقت گزرا، اپنے رفقا کا شکر گزار ہوں، پی سی بی کے ساتھ دوسری بار وابستہ ہونا میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہے۔

 
Load Next Story