کراچی میں صبا سینما کے قریب تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی

آگ کو مکمل طور پر بجھانے میں 3 سے 4 گھنٹے لگے


ویب ڈیسک December 09, 2018
آگ کو مکمل طور پر بجھانے میں 3 سے 4 گھنٹے لگے، فائر بریگیڈ حکام فوٹوفائل

نیوکراچی میں صباسینما کے قریب تولیہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈ حکام کو طلب کرلیاگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی میں صبا سینما کے قریب تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹوں بعد قابو پالیاگیا، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے شہر بھر سے فائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئی تھیں، فائربریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قراردیا تھا، واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کے ٹینکرز جائے وقوعہ پر پہنچائے گئے، جب کہ 13 فائر ٹینڈرز، اسنارکل اور پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز نے بھی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع صبح سوا 6 بجے موصول ہوئی، جب فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچیں تو فیکٹری کی تینوں منزلوں پر آگ لگی ہوئی تھی، تاہم کسی بھی شہری کے فیکٹری کے اندر ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور نا ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی۔

فیکٹری میں تولیہ، ہوزری اور مختلف قسم کا کپڑا تیار کیا جاتا تھا دوسری جانب فیکٹری مالکان شہر میں موجود نہیں ہیں، فیکٹری مالک افضل فیصل آباد جب کہ بہادر جرمنی میں ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گلستانِ مصطفیٰ، سائٹ، لانڈھی، کورنگی، سوک سینٹر، گلشنِ اقبال، منظورکالونی اور سینٹرل فائراسٹیشن کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، آگ کو مکمل طور پر بجھانے میں 3 سے 4 گھنٹے لگے۔ واضح رہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں