خود کش بمبار کو پیچھے دھکیلنے والی اہلکار اسٹیلا صادق کو بھی میڈل سے نوازا گیا

کلفٹن میں قائم عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر خودکش بمباروں کے حملے کے دوران اسٹیلا صادق واک تھرو گیٹ پر تعینات تھی۔


Staff Reporter December 09, 2018
کلفٹن میں قائم عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر خودکش بمباروں کے حملے کے دوران اسٹیلا صادق واک تھرو گیٹ پر تعینات تھی۔ فوٹو: فائل

عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کے وقت خود کش بمبار کو پیچھے دھکیلنے والی خاتون پولیس اہلکار اسٹیلا صادق کو بھی میڈل سے نوازا گیا۔

7 اکتوبر 2010 کو کلفٹن میں قائم عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دو خود کش بمباروں نے حملہ کیا تھا، اس دوران وہاں تعینات لیڈی پولیس اہلکار اسٹیلا صادق واک تھرو گیٹ پر تعینات تھی، خواتین زائرین کی تلاشی لینے میں مصروف تھی، اسی دوران خود کش بمبار نے تیزی کے ساتھ سیڑھیوں کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔

اسٹیلا صادق نے انتہائی ہوشیاری اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے پیچھے دھکیل دیا، وہ مزار کے احاطے میں داخل ہونے میں ناکام رہا جس پر اس نے اپنے آپ کو دروازے پر ہی دھماکے سے اڑالیا،واقعے میں اسٹیلا صادق بھی زخمی ہوئی تھی ،اس وقت انھیں قائد اعظم پولیس میڈل دینے کا اعلان کیا گیا تھا،گزشتہ روز تقریب میں انھیں بھی میڈل سے نوازا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں