سعودی عربغیرقانونی تارکین وطن کو4 نومبرتک مہلت مل گئی

غیرقانونی تارکین اس عرصے میں خودکوریگولرائزکروائیں یا پھر قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے ملکوں کوواپس لوٹ جائیں۔


INP/AFP July 03, 2013
غیرقانونی تارکین اس عرصے میں خودکوریگولرائزکروائیں یا پھر قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے ملکوں کوواپس لوٹ جائیں۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب نے غیرقانونی تارکین وطن کو4نومبرتک ملک میں رہنے کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی حکومت کی درخواست پرسعودی عرب نے غیرقانونی تارکین وطن کو 4 نومبرتک ملک میں رہنے کی اجازت دے دی، اس سلسلے میں شاہ عبداللہ کے دستخطوں سے شاہی فرمان جاری کر دیا گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے اپریل میں 3 ماہ کے لیے دی جانے والی مہلت آج ختم ہو رہی تھی جس پر اس کی معیاد مزید 4 مہینے تک بڑھا دی گئی،سعودی وزارت داخلہ نے غیرقانونی تارکین سے کہا ہے کہ وہ اس عرصے میں خودکوریگولرائزکروائیں یا پھر قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے ملکوں کوواپس لوٹ جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں