تمام ممالک ہر وقت کسی نہ کسی کی جاسوسی کرتے ہیں اوباما

یورپی دارالحکومتوں میں ہر شخص یہ جاننے میں دلچسپی رکھتا تھا کہ میں نے ناشتے میں کیا لیا، اوباما


Online July 03, 2013
یورپی دارالحکومتوں میں ہر شخص یہ جاننے میں دلچسپی رکھتا تھا کہ میں نے ناشتے میں کیا لیا، اوباما. فوٹو: رائٹرز/فائل

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ تمام ممالک ہر وقت ایک دوسرے کی جاسوسی کرتے ہیں اور اس نظام کو روکا نہیں جاسکتا۔

منگل کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میں اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ یورپی دارالحکومتوں میں ہر شخص یہ جاننے میں دلچسپی رکھتا تھا کہ میں نے ناشتے میں کیا لیا؟ ناشتے کی میز پر میرا موضوع گفتگو کیا تھا؟ اور میں نے ان کے رہنمائوں سے گفتگوکا اختتام کسنکتے پر کیا؟۔

اوباما نے کہا کہ اسی کا نام انٹیلی جنس معلومات ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وہاب بھی اس بارے میں جاننے کے خواہاں ہیں کہ اسنوڈن نے جس پروگرام کی جاسوسی کی، اس کی نوعیت کیا تھی کیونکہ ابھی اس بارے میں ان کے پاس زیادہ تفصیلات نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔