ای سی سی نے ایل این جی درآمد کرنے کے لیے مذاکرات کی منظوری دیدی

ای سی سی نے ماڑی گیس فیلڈ سے حاصل ہونے والی 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فرٹیلائزر سیکٹر کو فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے


Numainda Express July 03, 2013
پہلا ٹینڈر منسوخ کیے جانے سے دوسرے ٹینڈر میں پارٹیوں کی دلچسپی میں کمی آسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے اور گیس کی قلت پر قابو پانے کیلیے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کو قطر سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی درآمد کرنے کیلیے مذاکرات کرنے کے اختیارات دینے کی منظوری دیدی ہے۔

جبکہ باقی ماندہ سرکلر ڈیبٹ 10 اگست کی بجائے 21 جولائی سے پہلے پہلے ختم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے گدو پاور پلانٹ کیلیے مختص کردہ ماڑی گیس فیلڈ سے حاصل ہونے والی 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فرٹیلائزر سیکٹر کو فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس سے 50 ہزار ٹن کھاد پیدا ہوگی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم، چینی اور پٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ گزشہ ماہ (جون) کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 5.9فیصد رہی جس میں فوڈ انفلیشن 7.9فیصد جبکہ نان فوڈ انفلیشن 4.4فیصد رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں