نیٹو سپلائی بند کرنے کے مطالبے پر اختلاف خیبر اسمبلی میں قرار داد پیش نہ کی جاسکی

اگرامریکا اورنیٹوممالک پاکستان کے قبائلی علاقوںپرڈرون حملے بندنہیں کرتے تواس صورت میں نیٹوسپلائی بند کر دینی چاہیے،


Numainda Express July 03, 2013
اگرامریکا اورنیٹوممالک پاکستان کے قبائلی علاقوںپرڈرون حملے بندنہیں کرتے تواس صورت میں نیٹوسپلائی بند کر دینی چاہیے، فوٹو اے پی پی

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نیٹو کو سپلائی کی بندش خیبرپختونخوا کی حدود سے کرنے کے معاملے پر اتفاق نہ ہونے کے باعث ڈرون حملوں کیخلاف قرارداد منگل کو بھی صوبائی اسمبلی میں پیش نہ کی جا سکی اور آج ایک مرتبہ پھراس پراتفاق رائے کرتے ہوئے اسے ایوان میںلانے کی کوشش کی جائیگی۔

ڈرون حملوں کیخلاف قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ اگرامریکا اورنیٹوممالک پاکستان کے قبائلی علاقوںپرڈرون حملے بندنہیں کرتے تواس صورت میں نیٹوسپلائی بند کر دینی چاہیے، اپوزیشن جماعتوںکی جانب سے اصرارتھاکہ نیٹوکوسپلائی کی بندش خیبرپختونخواسے ہونی چاہیے کیونکہ پی ٹی آئی نے اپنے چیئرمین عمران خان کی قیادت میںپشاورہی میںحیات آبادکے مقام پر دوروزہ دھرنا دیا تھا تاہم دوسری جانب حکمران اتحاد کا اصرار رہاکہ نیٹوکو سپلائی کی بندش کراچی سے ہونی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں